ممبئی: اداکار نوازالدین صدیقی ایک بار پھر تنازعات کی زد میںہیں۔ ایک حالیہ اشتہار کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ایک اشتہار میں اداکار مہاراشٹرا پولیس افسر کی وردی پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ نوازالدین لوگوں کو ایپ پر پوکر کھیلنے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک ہندو تنظیم کا دعویٰ ہے کہ یہ اشتہار جوئے سے جوڑ کر مہاراشٹرا پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہندو جنجاگرتی سمیتی نے ممبئی پولیس کمشنر اور مہاراشٹرا کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ایک مکتوب بھیجا ہے، جس میں صدیقی اور بگ کیش پوکر کے مالک انکور سنگھ کے خلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔