حیدرآباد: ٹائیگر شراف کی سلسلہ وار بالی ووڈ فلم باغی 3 کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ فلم کوبہترین انداز میں کیمرہ میں قید کیا گیا ہے۔ یہ فلم کافی ایکشن سے بھر پور ہے۔ اس فلم کو بالی ووڈ فلمساز احمد خان نے ڈائرکٹ کیا جبکہ ساجد نڈیاڈ والا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کو ہندوستان کے جئے پور اور سیریا میں فلمایا گیا ہے۔ فلم میں ٹائیگر شراف نے زبردست ایکشن دیا ہے۔
فلم میں ٹائیگر شراف کے علاوہ ان کے والد جیکی شراف، رتیش دیشمکھ، شردھا کپور، ستیش کوشک،چنکی پانڈے، انو کپور کے علاوہ دیگر اداکار نظر آئیں گے۔ جیکی شراف فلم میں ٹائیگر شراف اور رتیش دیشمکھ کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔ جیکی شراف پہلی بار اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کے آئٹم سانگ میں نورا فاتحی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ 2016 میں فلم باغی آئی تھی جس میں ٹائیگر شراف کے ساتھ شردھا کپور نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آف پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے 2018 میں باغی 2آئی جس میں ٹائیگر شراف کے ساتھ دشا پٹانی تھیں۔ اس فلم نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئے تھے۔۔اب باغی 3 منظر عام پر آرہی ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔