ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان جس کا ہندوستان بے صبری سے انتظار کررہا تھا سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور تقریباً ہر جگہ سینما گھروں کے باہر ہاؤس فل کے بورڈ اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ دراصل زندہ بندہ ہیں۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں وہ سب کچھ ہے جو ایک بلاک بسٹر فلم میں ہونا چاہیے۔ اس فلم میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس بھی دیا گیا ہے جس سے مارننگ شو دیکھنے والوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں اور اس فلم میں سماجی پیغام بھی دیا گیا جس نے مداحوں کے جوش کو دوبالا کردیا ہے۔ ڈبلز رول کی ساؤتھ میں بہت سی فلموں کے ہندی ریمیک دیکھے ، لیکن ہدایت کار ایٹلی نے شاہ رخ خان کو ناظرین کے سامنے ساؤتھ میں خاص طور پر تامل انداز میں پیش کیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہوتے ہیں اس وقت ہندوستان میں ایک تہوار ، جشن اور جوش کا ماحول ہے۔ ممبئی کی تھیٹر میں فلم پٹھان کیلئے 9 بجے شو رکھا گیا تھا جوکہ بالی ووڈ کا ایک نیا ریکارڈ تھا لیکن جوان کا شو 6 بجے رکھا گیا جس کیلئے صبح 5 بجے سے ہی طویل قطاریں دیکھنے کو ملی جو بالی ووڈ کا اب ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ حیدرآباد کی رام کرشنا تھیٹر کے علاوہ چنئی ، ممبئی اور دیگر مقامات پر شاہ رخ خان کے بڑے بڑے پوسٹروں کو دودھ سے نہلایا گیا ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری اور انی رودکی موسیقی اور خاص کر پس منظر (بیک گراؤنڈ) میوزک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ مداحوں کے علاوہ تجزیہ نگاروں نے بھی فلم کے پہلے شو کے بعد ہی اسے بلاک بسٹر قراردیا ہے ۔فلم میں شاہ رخ خان کے ڈبل رول بیٹے اور باپ کے علاوہ ان کے مکالموں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ فلم میں وجے سیتو پتی ، مرکزی کردار میں دیپیکا پڈوکون اور نینتارا کی اداکاری کی بھی تعریف ہورہی ہے ۔جوان نے پہلے ہی دن ریکارڈز کی ایک نئی فہرست مرتب کرنی شروع کردی ہے ۔