فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل

   

ممبئی، 24 جولائی (یو این آئی ) یش راج فلمز کے بینر کی فلم ‘سیارہ’ نے ہندوستانی مارکیٹ میں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔موہت سوری کی ہدایت کاری اور یش راج فلم کے سی ای او اکشے ودھانی کی پروڈیوس کردہ، سیارہ 18 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے ۔ اس فلم میں آہان پانڈے اور انیت پڈا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم ’سیارہ‘ تھیٹرز میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ۔ ناظرین آہان اور انیتا کی رومانوی کیمسٹری کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ ’سیارہ‘ باکس آفس پر مسلسل کمائی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ فلم ’سیارہ‘نے پہلے دن ہندستاسنی مارکیٹ میں 21 کروڑ کی شاندار کمائی کی۔ فلم نے دوسرے دن 25 کروڑ، تیسرے دن 37.75 کروڑ، چوتھے دن 24 کروڑ اور پانچویں دن 25 کروڑ کی کمائی کی۔