فلم ٹکٹوں کی آن لائن خریدی کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) سنیما ٹکٹوں کی آن لائن خریدی سے متعلق آندھرا پردیش حکومت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 142 کے خلاف دائر کردہ درخواست کی آج سماعت ہوئی۔ ملٹی پلیکس اسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کی گئی۔ عدالت سے اپیل کی گئی کہ جی او کو کالعدم قرار دے۔ ہائی کورٹ نے سکریٹری وزارت داخلہ، وزارت قانون اور اے پی اسٹیٹ فلم ڈیویژن اینڈ تھیٹر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کو کہا۔ آئندہ سماعت 4 ہفتے بعد ہوگی۔