فلم ’’ پی ایم نریندر مودی ‘‘ میں اپنا نام آنے پر صدمہ ہوا ، میں نے اس فلم کے لئے کوئی نغمہ نہیں لکھا : نغمہ نگار جاوید اختر 

,

   

ممبئی : مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے آج اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ پی ایم نریندرمودی کے پوسٹر میں میں ان کا نام دیکھ کر وہ حیران ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے اس فلم کے لئے کوئی بھی نغمہ نہیں لکھا ہے ۔ انہوں نے اس فلم کے پوسٹر میں اپنا نام آنے پر انہیں بہت صدمہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے ۔

جبکہ فلم ۵؍ اپریل ریلیز ہوگی ۔ اس فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے نے بخوبی نبھایا ہے۔ اس فلم کو وویک اوبرائے کے والد سریش اوبرائے ، آنند پنڈت او ر چاریہ منشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں بومن ایرانی ، برکھا سین گپتا ، زرین وہاب اور راجندر گپتا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں ۔ فلم کی ہدایت امنگ کمار بی نے دی ہے ۔