فلپائن طوفان: ہلاکتیں 126 ہوگئیں

   

منیلا6جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن میں طاقتور طوفان کے بعد بھاری بارش اور شدید لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی ہے ۔ایک سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔قومی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کونسل نے بتایا بکول، مشرقی وسئے ، کیلابرزون اور مرموپا علاقوں میں اب بھی 26 افراد لاپتہ ہیں۔