فلپائن میں بس حادثہ، چار ہلاک

   

منیلا، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں جمعرات کو بس اور مال بردار ٹرک کی ٹکر میں چار افراد کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے ۔پولس نے بتایا کہ صبح ساڑھے پانچ بجے شمالی فلپائن میں ایکسپریس وے پر فلپائن کے سرکاری ملازموں کو لے جانے والی بس 18 پہیوں والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس سرکاری ملازموں کو کوایتے صوبہ سے باگویو شہر لے جارہی تھی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی انتظامیہ نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔