فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

   

منیلا ۔ فلپائن میں سمندری طوفان ’رائی‘ کی تباہ کاریوں میں اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تقریباً دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ’رائی‘ جمعرات کو فلپائن کے وسطی و جنوبی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مختلف جزائر پر بے انتہا تباہی مچی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی سپلائی اب بھی معطل ہے۔ ریسکیو کی سرگرمیوں میں 18 ہزار فوجی شریک ہیں۔ ’رائی‘ اس سال کا سب سے طاقتور طوفان تھا۔