منیلا ۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں باغیوں نے ہتھیار ڈالنا شروع کر دیے، صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کے مشیر نے بتایا کہ علیحدگی پسندی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے باغیوں کو معافی دی جائیگی جبکہ عسکری اہلیت کے حامل باغی پولیس یا فوج میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔ بتایا گیا کہ امن معاہدے کے بعد یہ باغی غیر ملکی مبصرین کی موجودگی میں اپنے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ فلپائن کے جنوبی صوبوں میں 1970 کی دہائی میں شروع ہونے والی علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک کے دوران اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔