فلپائن میں وسط مدتی انتخابات سے قبل دھماکے

   

منیلا، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں قومی وسط مدتی انتخابات سے کچھ گھنٹے پہلے کوتاباتو اور پڑوسی شہر ماگوئینداناو میں کم از کم تین دھماکے ہوئے ۔فوج اور پولیس کے افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔کوتاباتو شہر پولیس کے افسر لے ٹیووفیسٹو فیرر نے بتایا کہ شہر کے سٹی ہال کے احاطے میں پہلا دھماکہ اتوار کی رات دس بج کر 15 منٹ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم مشتبہ حملہ آوروں نے گرینیڈ لانچر سے مورٹار داغے ۔مسٹر فیرر نے بتایا دوسرا حملہ پیر کے روز ایک بجے ہوا جب صوبہ ماگوئیند اناو میں داتو اوڈین سنسوٹ شہر میں ایک میونسپل ہال میں گرینیڈ دھماکہ ہوا۔ فلپائن کی سکیورٹی فورس کے سربراہ نایل ڈیٹویاٹو کے مطابق دوسرے حملے کے چند گھنٹے بعد تیسرا گرینیڈ دھماکہ صبح سات بج کر 20 منٹ پر اسی صوبے کے داتو اوڈین سنسوٹ میں ہوا۔ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ملک بھر میں چھ کروڑ سے زائد ووٹرس نئے سینیٹروں ، ایوان کے نمائندوں اور مقامی حکام کو منتخب کرنے کے لئے وسط مدتی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔