فلپائن میں ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز وائرس کا شکار

   

منیلا ۔22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 422 ڈاکٹر اور 386 نرسز بھی شامل ہیں۔ بدھ کے دن محکمہ صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں چھبیس ہیلتھ ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی شعبہ صحت عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی کوشش میں ہے۔ فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد چھ ہزار سات سے زائد ہو چکی ہے۔