فلپائن کا چین کو متنازعہ جزیرہ سے دور رہنے کا انتباہ

   

منیلا ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے صدر راڈریگو دوتیرے نے چین کو انتباہ دیا ہیکہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں واقع ایک متنازعہ جزیرہ سے دور رہے اور انتباہ دیا کہ اگر چین نے وہاں آنے کی کوشش کی یا جزیرہ کو چھوا بھی تو چین کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ یاد رہیکہ اس آبی راستے پر چین اور فلپائن کے درمیان حالیہ دنوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوتیرے ایشیائی سوپر پاور کو تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے قبل ازیں چین پر کی گئی متعدد نکتہ چینیوں سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جب چین نے جنوبی بحیرہ چین پر بلند بانگ دعوے کئے تھے۔ یہ دراصل ایک علاقائی تنازعہ ہے چونکہ کھربوں ڈالرس کی اشیاء اسی آبی راستے سے گذرتی ہیں۔