فوجی چوکی برفانی تودے کی زد میں آنے پر فوجی فوت

   

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں ایک فوجی چوکی برفانی تودے کے زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں گذشتہ شام قریب 8بجے فوج کی روشن نامی چوکی ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئی جس کے نیچے تین فوجی اہلکار دب گئے ۔فوجی اہلکاروں کو تودے سے باہر نکال کر فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک فوجی جوان کو مردہ قرار دیا۔مہلوک فوجی جوان کی شناخت رائفل مین نکھل شرما کے بطور ہوئی ہے جو فوج کی 7 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھے جبکہ زخمی فوجی جوانوں کی شناخت رمیش چند اور سپاہی گوروندر سنگھ کی حیثیت سے ہوئی۔