نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) جی ایس ٹی میں گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کے بعد فورس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 6.81 لاکھ روپے تک کی کمی کی ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ٹریولر ماڈل کے مختلف ورژن کی قیمتیں 1.18 لاکھ روپے سے 4.52 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہیں۔ ٹریکس کی قیمتیں 2.54 لاکھ سے 3.21 لاکھ تک اور مونوبس کی 2.25 لاکھ سے 2.66 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہیں۔