حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر سریدھر بابو نے کہا کہ فون ٹیاپنگ میں ملوث تمام چہرے بہت جلد بے نقاب ہوجائیں گے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ فون ٹیاپنگ اسکام سے تلنگانہ میں سیاسی ماحول گرم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے اور مکمل غیر جانبداری سے تحقیقات جاری ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ پولیس عہدیداروں نے تحقیقات میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ سابق میں اپوزیشن قائدین کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کے ٹیلی فون بھی ٹیاپ کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر چاہے تو اس معاملہ میں کسی کو بھی نوٹس دے سکتے ہیں لیکن تحقیقات کے بعد ہی حقیقی صورتحال منظر عام پر آئے گی۔ سریدھر بابو نے کہا کہ کئی بڑے نام تحقیقات کی زد میں آسکتے ہیں۔ 1