فون ٹیاپنگ معاملہ، پرنیت راؤ کو قربانی کا بکرا بنانے کا دعویٰ

   

حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ کیس میں ایس آئی بی کے ڈی ایس پی جی پرنیت راؤ اور ایس آئی بی کے سابق سربراہ ٹی پربھاکر اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی پوچھ گچھ کے دوران ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب نظرثانی کمیٹی کی تجاویز پر مبنی ایس آئی بی کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو زیادہ تر خاموش رہے۔ پرنیت راؤ نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ اسے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ پانچ گھنٹے کے پوچھ گچھ کے دوران ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے پرنیت راؤ کو جانچ کو گمراہ کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ پہلے بیانات کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ تعاون کرے قانونی نتائج کا سامنا کریں۔ انہوں نے 17 کمپیوٹرز، دو لیاپ ٹاپس، ہارڈ ڈسک اور 10 سے زائد پین ڈرائیوز کے استعمال اور 600 سے زائد افراد کے پروفائلز بنانے میں ان کے کردار کی بھی تحقیقات کی جس میں اے ریونت ریڈی اور ان کے افراد خاندان کے لوگ شامل تھے۔ ش