حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں موبائیل چارجنگ پر رکھ کر استعمال کرنے سے شاک لگنے سے 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس راجیش 16 سالہ ساتویں جماعت کا طالب علم جھلی گاؤں چنا راؤ پیٹ منڈل ضلع ورنگل جو فون کو چارجنگ پر رکھ کر استعمال کررہا تھا اس کے کمرے میں بے ہوش پایا گیا جسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ چارجنگ پر فون رکھ کر موبائیل استعمال کرنے کے دوران برقی شاک لگا اور وہ بے ہوش ہوگیا تھا دواخانہ منتقلی کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ش