بھونیشور: اڈیشہ کے ایک سینئر فوٹو جرنلسٹ اشوک پانڈا کی جمعہ کو ساکشی گوپال کے قریب سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ان کی عمر 53 سال تھی۔پسماندگان میں بیوی اور بیٹی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پانڈا پوری جگن ناتھ رتھ یاترا کی کوریج کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ۔ اس دوران وہ ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ۔ پانڈا کو فوری طور پر بھونیشور کے راجدھانی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے پانڈا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔