فوکس نیوز کی 17 ستمبر کو ٹرمپ اور کملا کے درمیان مباحثہ کی تجویز

   

نیویارک: امریکی نیوز چینل Fox News نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار کملا ہیریس کے درمیان ٹی وی مباحثہ کی تجویز پیش کی ہے۔نیوز چینل نے جمعرات کو پیش کردہ تجویز میں صدارتی مباحثے کیلئے 17 ستمبر کی تاریخ متعین کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہیکہ یہ مباحثہ عوام کی موجودگی یا عدم موجودگی میں دونوں طرح سے منعقد ہوسکتا ہے۔ادھر سابق صدر ٹرمپ نے کملا ہیریس کو ایک انتہا پسند لبرل قرار دیا ہے جن کو ایک خوفناک صدر نے مقرر کیا ہے۔