فیس بک پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا کمپنی کی سابق ملازمہ کا کتاب لکھنے کا اعلان

   

نیویارک: فیس بک کمپنی کی بے قاعدگیوں اور واضح بے ضابطگیوں کے بارے میں دفتری دستاویزات افشا کرنے والی کارکن فرانسس ہوگن ادارے میں اپنے گذرے دنوں کی یاد وں کو اب کتاب کی شکل دیں گی۔ فرانسس ہوگن نے کچھ ماہ قبل فیس بک کمپنی کی ہزاروں کی تعداد میں اندرونی دستاویزات افشا کی تھیں۔ستمبر میں عوام کے سامنے آنے والی ان دستاویزات میں موجود معلومات نے ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا اور اس سلسلے میں وہ امریکی کانگریس کی سینیٹ کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوئی تھیں، جس میں انہوں نے فیس بک کمپنی پر یہ الزام عائد کیا کہ فیس بک نے عوام کے تحفظ پر مالی فوائد کو فوقیت دی۔ان الزامات کے ثبوت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے یہ ظاہر ہے کہ کمپنی کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ کس طرح کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوان نسل پر منفی طور پر اثرانداز ہورہے ہیں۔