فیس ماسک کے معاملہ میں گیس اسٹیشن ملازم کا قتل

   

برلن : ایک پٹرول اسٹیشن کے ملازم کی طرف سے ایک گاہک کو چہرے کا ماسک پہننے کا کہنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے دباؤ میں تھا اور حفاظتی اقدامات پر یقین نہیں رکھتا۔ جرمن پولیس کے مطابق صوبہ رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے شہر ایدار اوبرشٹائن کے ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والا ورکر کووڈ 19 کے حوالے سے حفاظتی اقدمات پر تنازعہ کے نتیجہ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ایک49 سالہ شخص پر شبہ ہیکہ اس نے گیس اسٹیشن کے ملازم کو ہفتہ کی صبح گولی مار کر ہلاک کیا۔ ایک شخص کچھ خریدنے کیلئے ایک پٹرول پمپ سے ملحقہ دکان میں ماسک پہنے بغیر داخل ہوا جس پر اس پمپ کے 20 سالہ ملازم نے اسے کورونا کی پابندیوں پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کو کہا۔