ریاض : سعودی عرب کے پہلے شہری نے روسی فضائیہ سے اعزاز کے ساتھ گریجویشن مکمل کرلی۔ پروفیسر این ای زوکووسکی اور یوری گاگارین نامی ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کرنے والے پائلٹ فیصل العطوی کو سعودی شہریوں نے فخر سے بھرے الفاظ کے ساتھ مبارکبادیں پیش کیں۔ ہائر ملٹری ایوی ایشن ا سکول کے ایک ویڈیو کلپ میں 400 سے زائد پائلٹس کی گریجویشن تقریب کو دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے 11 گریجویٹس نے اعزاز کے ساتھ ڈپلومہ اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 55 گریجویٹس نے اعزاز کے ساتھ ڈپلومہ حاصل کیا۔فیصل العطوی کے والد نے اپنے بیٹے کی گریجویشن پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا اور دنیا کی بہتری یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم محنت، لگن اور محنت کا پھل حاصل کر رہے ہیں۔ ہم تبوک کے امیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو اہل علاقہ سے مسلسل تعاون کرتے رہتے ہیں۔