ریاض ۔ فٹبال کی انٹرنیشنل فیڈریشن کے صدر گیانی انفانٹینو سعودی عرب کے دورہ پر ریاض پہنچے جہاں سعودی وزیر کھیل نے ان کا استقبال کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے ریاض میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال اسوسی ایشن (فیفا) کے صدر گیانی انفنٹینو کا خیرمقدم کیا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی آل سعود نے سعودی عرب اور فٹ بال کی گورننگ باڈی کے ساتھ مل کر فیفا کے صدر کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیفا کی جانب سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں نائب وزیر کھیل عبد اللہ الدالک اور سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل، شہزادہ عبد العزیز الفیصل ، فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو اور سابق صدر احمد عید کے ہمراہ سعودی فٹ بال اچیومنٹ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر فیفا کے صدر کو فٹبال میوزیم میں1956 میں سعودی فیڈریشن کی رکنیت کی منظوری دینے والی فیفا کی سرکاری دستاویز بھی دکھائی گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔