فینسی نمبرس کیلئے لاکھوں روپئے کی ادائیگی ‘ آر ٹی اے خیریت آباد کو ایک دن میں 38 لاکھ کی آمدنی

   

حیدرآباد 31جنوری (سیاست نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ میں فینسی نمبرس کیلئے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ لاکھوں روپئے ادا کرکے کاروں کیلئے فینسی نمبرس لئے جارہے ہیں۔ خیریت آباد آر ٹی اے میں آج ایک دن میں 38.76 لاکھ کی آمدنی ہوئی ہے۔ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر رمیش کے مطابق وینکٹیش گوڑ نامی شخص نے TG09E0009 نمبر کیلئے 1046999 روپئے ادا کئے ۔ فینسی نمبرس کیلئے ہراج رکھا گیا جس میں 9 نمبر کیلئے زیادہ ڈیمانڈ دیکھا گیا ۔ ہراج میں جن نمبرات کیلئے بھاری رقم ادا کی گئی ان میں TG09B9999 کیلئے 626000 روپے خانگی کمپنی نے ادا کئے۔ سرینواس ریڈی نے TG09E0001 نمبر 469900 روپئے میں حاصل کیا۔ ایک خانگی کمپنی نے TG09E0005 نمبر 243001 روپئے میں حاصل کیا۔ TG09E0006 نمبر کیلئے ایک خانگی ادارہ نے 225117 روپئے ادا کئے۔ 0007 نمبر کیلئے 158003 روپئے ، 0003 نمبر کیلئے 111000 روپئے ، 0027 کیلئے 109000 اور 0019 نمبر کیلئے 100019 روپئے ادا کئے گئے۔ 1