بیسل ۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹاراورسب سے زیادہ گرانڈ سلام چمپئن راجر فیڈررگھٹنے کی سرجری کے باعث رواں سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 38 سالہ سوئس اسٹار فیڈرر کی سوئٹزرلینڈ میں دائیں گھٹنے کی سرجری ہوئی ۔ راجر فیڈرر نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق میری سرجری ٹھیک ہوگئی ہے اور میں بہت جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔ واضح رہے کہ فیڈررفرنچ اوپن کے علاوہ دبئی، انڈین ویلز، بوگوٹا اور میامی میں ہونیوالے ٹورنمنٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔