فیکٹری میں لگی آگ پر تقریباً 4 گھنٹوں میں قابو پایا گیا

   

بھوپال، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے گووند پورہ علاقے میں ایک فیکٹری میں رات دیر گئے لگی آگ پر تقریباً 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق رات دس بجے ٹرانسفارمرس فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی تقریباً 25 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ رات تقریباً دو بجے آگ پر قابو پایا جاسکا۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ اس میں کسی شخص کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔