چاندی کی قیمت بھی مسابقت میں ایک لاکھ روپئے فی کیلو
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ا پریل (سیاست نیوز) سونے کی قیمتیں دن بہ دن آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ ایک ہی دن میں 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ 1650 روپئے آل ٹائم ا ضافہ ہونے پر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک کے صدر مقام دہلی میں 10 گرام سونے کی قیمت 98,100 روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے علاوہ فی کیلو چاندی کی قیمت میں بھی ا ضافہ کے ساتھ 99,400 روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں چہارشنبہ کی شام میں 10 گرام سونے کی قیمت 97,700 روپئے اور فی کیلو چاندی کی قیمت 97,500 روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔ امریکہ اور چین کے درمیان ٹریڈنگ جنگ (Trade War) میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جس کا سونے کی قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے اور ساتھ ہی سونے کی سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کیا جارہا ہے ، جسکی وجہ سے سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ ماہرین مارکٹ کا کہنا ہے کہ فی الحال سونے کی قیمت میں فوری کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔2