کے سی آر اسمبلی آئیں گے بھی یا نہیں؟۔ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کی قیاس آرائیاں
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی میں بی آر ایس سے اپوزیشن قائد کون ہوگا اس پر عوام میں بحث شروع ہوگئی ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر اسمبلی کو آئیں گے بھی یا نہیں اس پر بھی چہ میگوئیاںچل رہی ہیں ۔ بی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا رول ادا کریں گے یا یہ ذمہ داری کے ٹی آر یا ہریش راؤ کو دیں گے یا کسی اور قائد کو اپوزیشن لیڈر بنائیں گے اس پر بی آر ایس اور سیاسی حلقوں پر مباحث ہورہی ہے تاہم ذرائع سے پتہ چلا کہ کے سی آر ، بی آر ایس کے قومی صدر ہیں ۔ وہ قومی سیاست میں اہم رول ادا کریں گے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں میدک سے مقابلہ کرکے دہلی جائیں گے ۔ اس پر بھی تبادلہ کیا جارہا ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس نے جہاں گریٹر حیدرآباد کے 17 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی اس کے بعد متحدہ میدک میں 7 حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ جس کے بعد کے سی آر میدک سے مقابلہ پر غور کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر فی الوقت بی آر ایس ورکنگ صدر ہیں اور ہریش راؤ ٹربل شوٹر کی شناخت رکھتے ہیں ۔ پارٹی ان دونوں پر بھی غور کررہی ہے اور ساتھ ہی سینئیر قائدین اور ارکان اسمبلی کی رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ بی آر ایس اپوزیشن میں آئی ہے اور قائد اپوزیشن کا اہم و ذمہ دارانہ رول ہوتا ہے ۔ عوامی مسائل کو ڈٹ کر پیش کرنے کے علاوہ حکومت کو پریشان بھی کرنا پڑتا ہے جس کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنی پڑتی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کا ذمہ دارانہ رول ہوتا ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بھی بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا کے سی آر اسمبلی کو آئیں گے بھی یا نہیں ۔ اگر وہ اسمبلی کو پہونچتے ہیں تو حکمران جماعت کا کیسا سامنا کریں گے ۔ کانگریس ارکان اسمبلی و دیگر قائدین کی کے سی آر اور بی آر ایس کے دیگر قائدین نے توہین کی ۔ کیا ان کا سامنا کرپائیں گے ۔ اس پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ کے سی آر اپوزیشن لیڈر عہدے کیلئے ہریش راؤ کے نام پر غور کررہے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد گرام پنچایت ، مقامی اداروں اور زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ عام طور پر مقامی اداروں کے انتخابات حکمران جماعت کے حق میں ہوتے ہیں ۔ ان انتخابات پر بھی ابھی سے توجہ کی منصوبہ بندی تیار کی جارہی ہے ۔ ن