قاتل چیتن نے متعدد بار مسلمانوں پر حملہ کیا تھا!

   

ممبئی :جئے پور ایکسپریس میں فائرنگ کرکے تین مسلمانوں کا قتل کرنے والے چیتن سنگھ چودھری نے پہلے بھی متعدد مرتبہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا اور ان پر حملہ کرت رہا ہے۔ ا 2016 میں اس کی ڈیوٹی اجین میں تھی، اس وقت اس نے ایک مسلم آٹو ڈرائیور واجد خان کیساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا تھا۔ چیتن کا کہنا تھا کہ ’مسلمانوں کی جگہ جیل میں ہے‘۔چیتن کے خلاف واجد نے آر پی ایف افسران سے شکایت کی تھی جس پر انکوائری کی گئی تو چیتن کو قصوروار پایا گیا اور اس کا ٹرانسفر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ چیتن اس طرح کے کم از کم تین معاملات میں ملوث رہ چکا ہے۔