قادر خان کے بڑے فرزند کا کینیڈا میں انتقال

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار قادر خان مرحوم کے فرزند عبدالقدوس کا آج کینیڈا میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال کی وجوہات کا فوری علم نہیںہوسکا ۔ عبدالقدوس قادر خان کی پہلی بیوی کے بڑے بیٹے تھے ۔ وہ کینیڈا میں ایرپورٹ پر سکیورٹی آفیسر کا کام کرتے تھے ۔ وہ ہمیشہ فلموں کی چکاچوند سے دور رہے اور سادہ زندگی گزارنے کو ترجیح دی ۔
قادر خان کا /31 ڈسمبر 2018 ء میں انتقال ہوگیا تھا ۔