نور سلطان ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرونا وائرس کے خوف سے قازقستان نے ایشن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی میزبانی سے انکارکردیا جس کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے میزبانی ازبکستان کے حوالے کردی ہے۔ قازقستان کی حکومت اپنے ملک آنے والے ہر مسافر کی اس حوالے سے سخت جانچ پڑتال کی ہدایت دی ہے۔ قازقستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے حکام نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کے کھلاڑیوں کی اس ایونٹ میں شرکت اور بعض ملکوں کے کھلاڑیوں کی براستہ چین قازقستان آمد ان کے لئے تشویش کا باعث تھی جس کی وجہ سے وہ میزبانی کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد قازقستان کی در خواست پر ایشیائی ایونٹ کو ازبکستان منتقل کردیا ہے۔