قازقستان کے سابق صدر نورسلطان نظر باوئیو کورونا سے متاثر

   

نور۔سلطان، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) قازقستان کے سابق صدر نور سلطان نظر بائیو کورونا وائرس (کووِڈ۔19) سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مسٹر نظر بائیو کے پریس سکریٹری اَیدوس عقبے نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر عقبے نے ٹویٹر پر لکھا،‘ قازقستان کے پہلے صدر فی الحال گھر پر ہی سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔ بد قسمتی سے ان کی کورونا وائرس کی آخری رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔