قاضی پیٹ : نئی ریلوے لائین سے ہونے والی دشواریوں کو دور کرنے کا تیقن

   

مولانا خسرو پاشاہ کی رہائش گاہ پر عہدیداروں کے اجلاس سے گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر کا خطاب

ورنگل ۔گورنمنٹ چیف وہپ و رکن اسمبی ورنگل ویسٹ داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن کے 48ویں ڈویژن درگاہ قاضی پیٹھ علاقہ میں واقع مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔درگاہ قاضی پیٹھ کے حدود میں کئے جارہے بلہار شاہ ۔ وجئے واڑہ ریلوے تیسری لائن کے کاموں کا ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ راجیو گاندھی ہنمنتو ،گریٹر میونسپل کارپوریشن کمشنر پراونیا اور ریلوے عہدیداروں کے ساتھ ملکر معائنہ کیا ۔اس موقع پر مقامی عوام نے ایم ایل اے اور عہدیداروں کو اس بات پر توجہ مبذول کروائی کہ درگاہ قاضی پیٹھ کے تیسری ریلوے لائن کے تعمیری کاموں سے آنے جانے میںعوام الناس کو مختلف دشواریوں و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لھذا اسے آر یو بی کے مطابق تعمیر کیا جائے اور سابق پلان پر نظرثانی کرنے کی خواہش کی ۔اس موقع پر ایم ایل اے ونئے بھاسکر نے تیسری ریلوے لائن کے لئے درکار اراضی اور دیگر سے متعلق ریلوے عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی ۔اس موقع پر 48ڈویژن کارپوریٹر محترمہ ڈاکٹر سرتاج بیگم نے مسائل پر مبنی ایک یادداشت پیش کی ۔بعد ازاں حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹھ کی رہائش گاہ کے احاطہ میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر چیف وہپ ونئے بھاسکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ درگاہ قاضی پیٹھ کے حدود میں کئے جارہے ریلوے تیسری لائن کاموں سے عوام الناس کو ہونے والی پریشانیوں اور دیگر مسائل سے متعلق ریلوے کے اعلی حکام کے علم میں لایا جاکر اس کی یکسوئی کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوںنے وقف بورڈ اراضی کی پابجائی کرتے ہوئے بوڈو گڈہ ۔قاضی پیٹھ کے لئے مستقل روڈ آر یو بی کو تعمیر کروانے کا تیقن دیا ۔اس موقع پر ضلع لائبریری چیرمین محمد عزیز خان ،سابق کارپوریٹر محمد ابوبکر ،کارپوریٹر نرسنگا رائو ،راملو ،ٹی آر ایس ڈویژن صدر ہریناتھ ،مقامی ٹی آر ایس قائدین پریم ناتھ ،سائی بابا ،خواجہ ،امجد ،قدیر ،حبیب ،رمیش ،راجو ،محمد محمود ،مقامی تحصیل دار کرن کمار کے علاوہ محکمہ روینیو ،آر اینڈ بی ،این پی ڈی سی ایل، میونسپل کارپوریشن ،ریلوے عہدیدار موموجود تھے ۔