قانون شہریت کے خلاف اچانک احتجاج کی اطلاع، شہر میں چوکسی

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) قانون شہریت اور این آر سی کے خلاف اچانک احتجاج کی اطلاعات کے پیش نظر سٹی پولیس نے شہر میں احتیاطی اقدامات کے طور پر چوکسی اختیار کی ہے۔ ایک ٹوئٹر میسج پر مانصاحب ٹینک ، بہادر پورہ ، موسیٰ رام باغ چوراہا، آرام گھر چوراہا اور ٹینک بنڈ پر بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی تھی جس کے نتیجہ میں عوام میں خوف و سنسنی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ پولیس نے رات دیگر گئے تک احتجاج نہ ہونے پر اطمینان کی سانس لی۔