قانون کی طالبہ کے ساتھ ظلم کی انتہا،ہاسٹل وارڈن اور رشتہ دار جسم فروشی کروانے کے الزام کے بعد گرفتار

   


حیدرآباد۔/2ڈسمبر، ( سیاست نیوز) لڑکی قانون داں بننا چاہتی ہے، قانون کے ذریعہ مظلوموں کی مدد کا جذبہ رکھتی ہے۔ مظلوموں کی مدد کا جذبہ رکھنے والی اس لڑکی پر ظلم کی انتہا کردی گئی۔ گھر سے دور تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں قیام کرنے والی لڑکی کو جبراً دوسروں کے بستر کی زینت بنایا گیا۔ ڈرا دھمکاکر اس لڑکی کو غیر مردوںکو سکون فراہم کرنے کیلئے زور دیا گیا، ہر دن ہر نئی شرط سے تنگ آکر لڑکی نے بالآخر آواز اٹھائی اور مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایل ایل بی سال چہارم کی طالبہ ہے جو ایک ہاسٹل میں رہتی تھی۔ ہاسٹل اس کے کالج سے قریب واقع ہے۔ اس ہاسٹل کی وارڈ شوبھا اور وارڈن کا دیور وجئے کمار اس لڑکی کو جسم فروشی کے کاروبار پر روانہ کرتے تھے۔ لڑکی پر اس کام کیلئے زور دیا جاتا تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں ایک رکن اسمبلی کا خانگی پی اے بھی ملوث ہے۔ پولیس نے کارروائی کے بعد شوبھا ، وجئے کمار اور شیوا کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع