قتل عام کی یاد میں منعقدہ تقریب ،میکرون کی شرکت

   

پیرس : ایمانوئل میکرون ایسے پہلے فرانسیسی صدر بننے والے ہیں، جو ساٹھ برس قبل فرانسیسی نوآبادی الجزائر میں مقامی باشندوں کے فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں قتل عام کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ یادگاری تقریب پیرس کے نواح میں آج ہفتے کی شام منعقد ہو رہی ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ آیا صدر میکرون اس تاریخی واقعے پر فرانس کی طرف سے باقاعدہ معافی مانگیں گے۔ سترہ اکتوبر سن 1961 کو الجزائر پر فرانسیسی حکمرانی کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء کے خلاف پیرس پولیس کی کارروائی میں الجزائر کے درجنوں شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعہ اور اس کے اسباب پر بعد ازاں پردہ ڈالنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ آج تک اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد واضح نہیں۔