٭ منیلا : صدر فلپائن روڈ ریگو ڈیو ٹریتے نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے دوران قرنطینہ (کورنٹائن) قواعد کو توڑنے والے شہریوں کو گولی مار دیں۔ اُنھوں نے کہاکہ پولیس اور فوج کو یہ میرا حکم ہے کہ وہ اگر کوئی قواعد کی خلاف ورزی کرررہا ہے اور مشکلات پیدا کررہا ہے تو اسے بدبختانہ جانے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ میڈیکل ورکرس کے ساتھ بدکلامی اور بدتمیزی بھی سنگین جرم ہے۔ ایسی حرکتوں کو بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔