قریشی کی دو دنوں میں دو ہیٹ ٹرک ، سیزن کے کامیاب بولر

   

حیدرآباد ۔ شہر کے کامیاب بولر عبدالعلیٰ قریشی نے دو دنوں میں دو ہیٹ ٹرک کے ذریعہ اپنے کامیاب سیزن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ جمنی فرینڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے قریشی نے ایمرجنگ سینرس کے خلاف 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی جس میں ایک اوور میں 4 وکٹوں کا ریکار بھی ہے ، جبکہ گزشتہ روز انہوں نے اسپورٹنگ کیخلاف ہیٹ ٹرک کے دوران 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔ رواں سیرن قریشی ایچ سی اے کے تمام طرز تین روزہ ، ونڈے اور ٹی 20 ناک آوٹ مقابلوں میں 46 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔