قطب اللہ پور علاقہ میں ایک بیاگ میں دھماکہ

   

حیدرآباد : قطب اللہ پور علاقہ کے جئے رام نگر چوراہے پر آج رات بیاگ میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بالا نگر میں ایک شخص کو یہ بیاگ دستیاب ہوا جو اپنے ساتھ لے کر قطب اللہ پور علاقہ سے گزر رہا تھا کہ اچانک اُس میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریب میں واقع پوجا کے سامان کی دوکان کو شدید نقصان ہوا اور اُس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے اُس شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ سائبرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔