ماسکو: نیوکلیئر طاقت والے برف شکن جہاز نے قطب شمالی کی سمت دو ہفتے طویل سفر شروع کردیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے طاقتور جہاز ہے۔
Arktika
نامی جہاز زائد از 173 میٹر طویل ہے اور تقریباً 3 میٹر موٹائی والے برف کے تودے توڑ سکتا ہے۔ یہ نیوکلیئر آئس بریکر منگل کو روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ سے روانہ ہوا اور قطب شمالی کی بندرگاہ مرمانسک پہنچے گا۔