واشنگٹن۔ 11اکتوبر (یو این آئی) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں واقع ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹ تعینات ہوں گے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ، جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس میں خلیجی عرب ریاست قطر کے دفاع کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔