قطر میں طالبان ۔ امریکہ بات چیت جاری

   

کابل ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں طالبان اور امریکی عہدیداروں کے درمیان بات چیت آج لگاتار چوتھے دن میں داخل ہوگئی۔ شورش پسندوں کے مطابق فریقین افغانستان کی 17 سالہ لڑائی کے خاتمہ کیلئے کوئی معاملت طئے کرنے کی جستجو میں جٹے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو تصدیق کی کہ بات چیت روز جاری ہے ۔ ہم جب وعدہ کو طئے کرلیں تو مزید تفصیل کے ساتھ بات کریں گے۔ واشنگٹن آئندہ افغان حکومت میں طالبان کی شراکت کو ممکن بنانے کیلئے کوششیں کررہا ہے۔