دوحہ: قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 212 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد خلیجی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 119206 ہوگئی ہے ۔ قطر خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس 216 لوگوں کے کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد ملک میں اس وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 116111 ہوگئی۔ وہیں اس دوران ایک متاثر کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 199 پر پہنچ گئی۔قطر میں اب تک 639742 لوگوں کی کورونا سے موت ہونے کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے 119206لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔