دوحہ : خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ افراد کے لیے امداد جاری کردی گئی،جس کے تحت فی خاندان100ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں محصور غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد بینکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گئی۔ قطری سفیر محمد عمادی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گا۔ قطر نے 6کروڑ ڈالر امدا د کا اعلان کیا تھا،جسے قسطوں میں ادا کیا جارہا ہے۔