قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب

   

کابل ۔ افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہزاروں افراد جمع ہوئے اور خشک سالی کے خاتمہ کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ سید اللہ نے بتایا کہ یہ افراد بارش کے لئے دعا کرنے آئے تھے۔ کئی افغان علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے اور دیگر کئی بحرانوں کے ساتھ یہ بحران بھی دیہی علاقوں میں لوگوں کے لئے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔