نارائن پیٹ ۔ قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کا نام روشن کریں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری نے ضلع سے 30 منتخب کھلاڑیوں کو کلکٹریٹ ہال میں اسپورٹس ڈریس کی تقسیم کے موقع پر خطاب کیا۔ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر 30 کھلاڑیوں کو ضلع کلکٹر ڈی ہری چندنا کے ہاتھوں کھیلوں کے لباس اور موزے (جوتے) دیے گئے۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں ضلع کے کھلاڑیوں کو 30 ٹریک سوٹ اور جوتے دیے گئے اور انھوں نے کہا کہ وہ ضلع میں کھیلوں کے میدان کی ترقی کے لیے ہمیشہ تعاون کریں گے اور کھلاڑی اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے۔ قومی سطح پر کھیل کے مظاہروں سے ترقی کرے اور ضلع کا نام روشن کریں۔کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام کھیلوں میں مہارت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس کے کھلاڑی آئندہ کامن ویلتھ گیمز میں ضلع کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کریں اور حکومت ضلع میں کھیلوں کے میدان کی ترقی کے لیے مدد فراہم کریگی اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اے ایم او ودیا ساگر، ایس او سرینواس، پدمنالینی، سائیناتھ اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔