میدک : میدک کے ضلع کلکٹر ہریش نے کہاکہ قومی پرچم لہراتے وقت سبھی کو ہر طرح کی احتیاط کرنی چاہئے اور ضر وری ضابطوں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ پرچم لہراتے وقت کسی قسم کی غلطی نہ ہو ۔ اگر قومی پرچم کو دوسرے جھنڈوں کے ساتھ لہرانا ہے تو اس بات کا خیال رکھا جائے کہ قومی پرچم باقی تمام جھنڈوں سے بلند ہو ۔ جھنڈا ہمیشہ سیدھا ہونا چاہئے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ قومی پرچم لہرانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عنبر کا اوپری حصہ سفید اور نیچے کا حصہ سبز ہو ۔ کلکٹر نے واضح کیا کہ قومی پرچم لہرانے کے سلسلے میں یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ جھنڈے کے معاملے میں اگر قواعد کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ کلکٹر ہریش نے کہاکہ حکومت اور ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے سوتنتر بھارت وجروتسوم کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر کسی کو قومی پرچم لہراتے وقت احتیاط برتنی چاہئے ۔