قومی کیمپ کیلئے ہاکی انڈیا کے 32 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

   

نئی دہلی۔29 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ -2020 کی تیاریوں کے پیش نظر 32 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جس میں دو ہفتے تک چلنے والے قومی مرد کوچنگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔سال 2020 میں ہاکی ٹیم کے سامنے کئی چیلنج ہوں گے جس میں بنیادی طور پر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس ہیں۔ اس کے علاوہ ہاکی پرو لیگ اور ہالینڈ کے خلاف 18 اور 19 جنوری کو ہونے والے مقابلے کو دیکھتے ہوئے ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے 32 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ایچ آئی نے بتایا کہ تمام ممکنہ سینئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ کو رپورٹ کریں گے۔ 2018 مرد عالمی کپ کے نوجوان اسٹرائیکر دلپریت سنگھ کی بھی کور گروپ میں واپسی ہوئی ہے۔ دلپریت نے سلطان جوہر کپ میں چاندی فاتح ہندستانی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں تجربہ کار کھلاڑیوں میں پی آر شراجیش، کرشن بہادر پاٹھک، منپریت سنگھ، سریندر کمار، بیریندر لااڑا، روپندر پال سنگھ، گرندر سنگھ، امت روی داس اور دیگر شامل ہیں۔