قیام امن کوششوں میں خواتین کے رول پر زور

   

دینارڈ ( فرانس ) 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے سات سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک نے آج کہا کہ تنازعات کی یکسوئی میں خواتین کا اہم رول ہونا چاہئے ۔ گروپ نے کہا کہ خواتین کو شامل کرتے ہوئے جو امن معاہدہ ہونگے وہ زیادہ دیرپا ہوسکتے ہیں۔ جی 7 کے وزراء کے اجلاس میں جو شمالی فرانس میں منعقد ہوا تھا ایک چوٹی ملاقات کے مسودہ کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر خواتین صرف بات چیت کی میز پر بیٹھیں اور قطعی بیان کی اجرائی کے وقت موجود رہیں تو اس سے امن معاہدوں کو زیادہ دیرپا اور قابل بھروسہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ ایسے امور میں خواتین کو زیادہ نمائندی دی جانی چاہئے ۔